15 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں امریکہ اور پاکستان مخالف مظاہرہ

افغانستان میں ننگرہار یونیورسٹی کے ہزاروں طلباء نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی جارحیت اور کنڑ میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ایسی حالت میں جبکہ وہ امریکہ اور پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ، افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ کنڑ پر  امریکہ کے جاری ہوائی حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔ امریکہ کے ہوائی حملوں ميں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہيں ۔اسی طرح مظاہرین نے پاکستان سے ملحقہ افغانستان کی مشترکہ سرحد پر پاکستان کے اقدامات اور افغانستان کے داخلی امور میں پاکستان کی آشکارا مداخلت کی مذمت کی او ر حکومت افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان اقدامات کی روک تھام کرے ۔ مظاہرین نے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا اور دو گھنٹے کے لئے جلال آباد – کابل شاہراہ بند رکھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲